Hafta Urdu Adab 2022

249 Views

https://www.facebook.com/BssPrimaryandmiddlef73/posts/pfbid0NHZNe1uCehZNnawfwK4UX1QcL2t3xFrqqoAD9Fd4Q6dPGnztUndtwhZYtuD58NUGl

اردو ہے جس کانام ہمیں جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
کسی بھی قوم کو اپنی اساس برقرار رکھنے کے لئے اپنی قومی زبان سے جڑے رہنا بہت ضروری ہے۔ قومی زبان کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کی وجہ سے بچوں میں قومی جذبہ اجاگر ہوتا ہے
اسی مقصد کے پیش نظربیکن ہاؤس ایف ۔سیون ۔تھری برانچ اسلام آباد میں ہفتہ اردو ادب کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت چہارم کے طلباء نے شاعر صوفی تبسم کی نظمیں پیش کیں۔ جماعت پنجم کے طلباء نے علامہ محمد اقبال کی نظم گائے اور بکری پر مبنی رول پلے اور اشعار کی صورت میں مزاحیہ رول پلے پیش کیا ۔ طلباء نے اردو زبان کی اہمیت اور علامہ اقبال کے حالات زندگی کے بارے میں تقاریر کیں ۔ آ خر میں جماعت ششم کے طلباء نے اردو زبان کے مشہور شعراء کے کلام پر مبنی مشاعرہ پیش کیا ۔ ان سرگرمیوں میں طلباء نے بہت جوش و خروش سے حصہ لیا ۔