اس سال کی عید ایک طرف یقینی تھی یعنی جب تیسرے روزے کی سحری کرنا پڑی تو یقیناً اگلے دن عید تھی مگر جب محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی، تو صورتحال غیر یقینی ہو گئی کہ
بارش میں کیا ہوگا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟نمازیوں کاحال
نئے کُرتے کے ساتھ پہنیں پینٹ یا خراب کرلیں شلوار
خیر،چاند رات ہوتے ہی پورے گھر کا ماحول جیسےبدل ساگیا ،کوئی اپنانیاجوڑاتلاش کر رہا تھا اور کسی کواپنی مہندی چوڑیوں کی فکر کھائے جارہی تھی۔اور
ایک طرف امی کاغم ،کہ شِیر کیسے بناؤں ؟دودھ ہے کم
اب جاکے کون لگے دودھ کی لائن میں،کس میں تھا اتنا دم
لیکن اگر سچ پوچھیں تو ہم بچوں کو تو بہت خوشی ہورہی تھی ،ارے بھئی عید کی نہیں بلکہ عیدی کی ۔دماغ میں صرف ایک ہی سوال گھوم رہا تھا، “اس بار کتنی عیدی ملے گی؟ ابھی ہم خٰالی پُلاؤ پکا ہی رہے تھے کہ پڑوس سے ہمارا ایک دوست آدھمکا ۔۔۔۔۔ نام تھااسکا تراب۔ عید ملنے کوتھا بے تاب
آتے ہی جو ہمیں آواز لگائی تو ہم اپنا حُلیہ درست کرنے غسل خانے کی طرف بھاگے اور پھر اس کی آواز نے توجیسے ہمیں شرمندہ ہی کر دیا ،بولا!
عیدآئی ہے زمانے میں۔تم بیٹھے ہو غسل خانے میں
عید کے دن صبح سویرے اٹھ کر سب تیار ہو جاتے ہیں، مگرہم بچے تو جیسے صرف عیدی بٹورنے ہی کے لیے تیار ہوتے ہیں۔اوہ!تیار ہونے پر یاد آیا کہ رمضان کےآخری عشرے میں تو سب ہی بہت خوش تھے۔بھئی خوش کیوں نہ ہوتے ؟جے پی سی یعنی جوہر پرائمری کیمپس (ہمارے اسکول)نے اعلان کردیا کہ حکومتی اقدامات کے پیش نظر اب پڑھائی آن لائن ہو گی ۔چلو جی! اب امی ہمیں اسکول کے لئے تیار کرنے اور لنچ بنانےکی فکر سےآزاد ۔ابو اسکول چھوڑنے جانے کی فکر سےآزاد اور ہم ،ہم تو بس۔۔۔۔۔ خیرچھوڑیں ،ہمارے خوش ہونے کے لئے تو ہماری عیدی ہی کافی ہے۔لیکن ہمیں خوشی اس بات کی بھی تھی کہ جے پی سی کےاس فیصلے سے نہ صرف امی ابو نے بلکہ ہمارے محترم اساتذہ کرام نے بھی رمضان کریم کاآخری عشرہ پورے خشوع وخضوع کے ساتھ عبادت میں گزارا۔اور عید کی خریداری بھی آرام وسکون سے ہو گئی۔
اور ہاں جیسے رمضان کے روزے رکھنے کے بعد “عید “اللہ کی طرف سے تحفے میں ملتی ہے اسی طرح آن لائن کلاسوں کے بعد ہمیں ہمارے پیارے اسکول والوں نے موسم بہار کی تعطیلات یعنی اسپرنگ بریک کاتحفہ دیا جوسچ پوچھیں تو ہمارا دل گارڈن گارڈن(باغ باغ) ہو گیا۔آخر اتنی پڑھائی کے بعد تھوڑا ساتو حق بنتا ہے نہ ان چھٹیوں کا ۔۔۔۔۔۔ اوہو!دیکھیں ذرا ہم بھی کہاں جاپہنچے جبکہ بات ہورہی تھی عید کی ،تو چلیں یہ عید کے مزے دار اشعار پڑھیے اور عید کے مزے لیجیے۔شکریہ