بیکن ہاؤس اسکول سسٹم گلشن کے جی ١١١ میں محفل ذکر و نور کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام طلبہ کی والدات نے شرکت کی۔محفل کا مقصد دنیادی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا تھا۔ معروف نعت خواں ’’وقار رضا صاحب ‘‘ نے پرینرسری کے طلبہ کی بسم اللہ کروا کر محفل کا افتتاح کیا ۔ اسکول کے تمام طلبہ نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ حمد ، نعت ، درود پڑھے اور محفل میں اٹھنے بیٹھنے کے آداب سیکھےجس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا۔