ہفتہ اردو ادب

278 Views

  جماعت اول کے طلبہ نے ہفتہ اردو ادب  کا آغاز کیا ۔ جس میں طلبہ نے اسمبلی کے دوران اپنے اسکول کے ساتھیوں سے پہیلیاں پوچھیں۔  جس سے اسکول کے طلبہ کی ذہنی صلاحیت کو جلا ملی۔ ان میں توجہ مرکوز رکھ کر سننے اور درست جواب دینے کی جستجو پیدا ہوئی

ہفتہ اردو ادب کے دوران’’ یوم اقبال ‘‘منایا گیا۔ جس میں  جماعت کے -جی اور اول کے طلبہ نے علامہ اقبال کی نظمیں پڑھیں اور ان پر ٹیبلو پیش کیا۔ جماعت دوم کے طلبہ نے علامہ اقبال کا انٹرویو پیش کیا ۔ جس کے ذریعے تمام طلبہ کو علامہ اقبال کے بارے میں  معلومات ہوئی۔ ان کی نظموں کے ذریعے طلبہ میں دوسروں کی مدد،ہمدردی اور محبت کا جذبہ پیدا ہوا

ہفتہ اردو ادب کے اختتام پر اردو کو فروغ دینے کے لئے طلبہ نے نظم پڑھی اور معلمات نے بچوں کے لئے ایک رول پلے پیش کیا جس  کے ذریعے بچعں میں اردو پڑھنے اور لکھنے کا شوق پیدا ہوا

 

   

 

 ۔