قصہ گوئی جماعت پنجم

420 Views

قصہ گوئی یا کہانی سنانا ایک ایسا فن ہے جس میں الفاظ، تصویر اور آواز کے ذریعے ایک حقیقی یا افسانوی واقعہ کی نقشہ کشی یا عکاسی کی جاتی ہے۔ ہمارےذاتی تجربات اور ماہرین کی تحقیق سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ابتدائی عمر میں سنی ہوئی کہانیوں کا ہماری شخصیت پر گہرا اثرہوتا ہے۔  اسی سلسلے میں بیکن ہاؤس اسٹیل ٹاؤن کیمپس نےمقابلہ کہانی گوئی  کی مدد سے بچوں کے اندر مخفی صلاحیتوں اور مہارتوں کو اجا گر کیا ۔ اس مقابلہ کااہتمام بیکن ہاؤس اسٹیل ٹاؤن کیمپس شعبہ اردو نے کیا ۔ اس میں جماعت پنجم کے طلباء  و طا لبات نے اردو کہانی ا نفرادی طور پر سنائیں ۔کہانی کا چناؤبچوں نے اپنی لائبریری کی کتب کے ذریعے  خود  کیا۔   یہ مقابلہ دو مراحل پر مشتمل تھا۔پہلے مرحلے میں جماعت پنجم اے کے چاروں ہاؤسسز  اور جماعت پنجم بی کے  چاروں ہاؤسسز کا اپنے ہی ہم  جماعتوں سے مقابلہ تھا۔دوسرے مرحلے میں دونوں  سیکشن کے ہر ہاؤس سےایک ایک چنے گئے بچوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔  دوسرے اور فائنل مرحلے کےجج کے فرائض مس اسماءاور مس سیما نے سر انجام دیئے۔جس کا  نتیجہ یہ رہا۔

 

اؤل :علیشہ اعجاز

  دوم :سحر آنیہ ۔فلک

  سوم : عا ئشہ

 Activity link on our Facebook

https://www.facebook.com/627657337276197/videos/599029514849377