( مقابلہ انداز بیاں ( مباحثہ

293 Views

 

بیکن ہاوس سکول مردان  میں  اردو مباحثہ کا اہتمام کیا گیا ۔ مباحثہ کا عنوان ” شخصیت کی عکاسی ۔۔۔تعلیم کی بدولت یا تربیت کا اثر ۔ عنوان حقیت پر مبنی اور موجودہ حالات کی روشنی میں منتخب کیا گیا ۔جس کو طلباء اور طالبات نے بھر پور انداز میں پیش کیا

مقابلہ میں جماعت ششم تا دہم کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔مقررین کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا ۔ تقریب میں صدارت کے فرائض رسالپور برانچ کی ایس ایل محترمہ مدیحہ سہیل اور مردان برانچ کی شازیہ رانی نے ادا کئے ۔جج صاحبان کے نتائج کے مطابق  اول دوم اور سوم پوزیشن  پر مقابلہ سخت رہا ، اور دو دو مقررین  پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔ سوم پوزیشن حاصل کرنے والے جماعت ہفتم کے عاموس، اور جماعت ہفتم کی فلزا قرار پائی ۔ دوم پوزیشن جماعت ششم کی رمیسہ  اور جماعت دہم کے عبدالرحمن شنواری قرار پائے۔اول پوزیشن جماعت دہم کے انفال اور ہفتم کے عمیس کریم نے حاصل کی

مباحثے کا مقصد بچوں کے لب و لہجہ ادائیگی اور زبان پر عبور کے ساتھ ساتھ ان کا انداز بیان اجاگرکرنا تھا۔ غیر نصابی صلاحیتوں کو بچوں کی شخصیت کا حصہ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کو ہر مہارت میں خود کفیل بنایا جا سکے۔ انھی کاوشوں نے بیکن ہاوس سکول کو بہترین مقررین سے متعارف کروایا۔