جماعت اوّل کے ننھے منے طلبہ نے صفائی کی اہمیت کے موضوع پر ایک نہایت خوبصورت اور بامقصد مارننگ اسمبلی پیش کی۔

طلباء نے روزمرہ زندگی میں صفائی کو اپنانے کے لیے مفید عادات کا ذکر کیا، جن میں اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھونا، اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا، کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالنا، کلاس روم کو صاف ستھرا رکھنا اور ذاتی صفائی کا خیال رکھنا شامل تھا۔

اس خوبصورت اسمبلی کے ذریعے طلبہ نے یہ سبق دیا کہ صفائی صرف ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ ایک اچھی عادت اور بہترین کردار کی پہچان بھی ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر صفائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور ایک صحت مند، صاف ستھرے اور خوبصورت ماحول کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

صاف ماحول، صحت مند زندگی، روشن مستقبل!
