یوں تو ہر نماز میں محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اُن کی آلِ پاک کا ذکر ہوتا ہے اور تمام مسلمان نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام بھیجتے ہیں، یہ ایک ایسا ذکر ہے جس میں ﷲ کی ذات خود شریک ہوتی ہے. ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ”اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)”
ترجمہ: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
اور یہ دن منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ بچوں کے دل میں اپنے پاک آقا کی محبت کا جذبہ پیدا کیا جائے تا کہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معرفت حاصل ہوجائے
نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمہ گیر سیرت سے اخلاقیات اور عبادات کے تمام درس ملتے ہیں. چنانچہ انہیں عوامل کو مدِ نظر رکھ کر اور اپنے پیارے نبی کریم صل اللہ علیہ والسلام کی محبت کو بچوں کے دلوں میں اجاگر کرنے کے لیے بیکن ہاؤس پی – ڈبلیو – ڈی برانچ میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا – بچوں نے نہایت دل جمی کے ساتھ اسٹیج کو سجایا
سفید چاندی کے چادر پر سرخ گاؤ تکیے لگا کر چادر پر سرخ گلاب کی پنکھڑیوں نے ایک الگ سماں باندھ دیا تھا – اگربتیوں کی خوشبو سے سانسیں معطر ہو رہی تھی – ننھی منی بچیاں ہاتھوں میں گجرے لیے بیتابی سے نعت رسول مقبول سننے کے لیے ہمہ تن گوش تھیں جبکہ بچے سروں پر سفید ٹوپیاں پہنے نور کا حصہ لگ رہے تھے –
محفل کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں ایک بچے نے نعت رسول مقبول پڑھ کر باقاعدہ محفل کی شروعات کی
-ہمارے ننھے منے نو نہالوں نے خوبصورت نعتیہ کلام پڑھ کر اس پر نور محفل کو جوش و خروش سے منایا – نعتیہ کلام کے بعد اساتذہ نے آپ صل اللہ علیہ والسلام کی ذاتِ طیبہ کے چند گوشے بچوں کے گوش گزار کیے جس میں سیرت النبی سے متعلق چیدہ چیدہ واقعات کے تذکرے کیے گئے مثلاً آپ کے اخلاق، امانت داری، ایفائے عہد وغیرہ جیسے واقعات سے بچوں کو آگاہ کیا گیا تاکہ بچے آپ صل اللہ علیہ والسلام کی سیرت طیبہ سے نہ صرف آگاہ ہو بلکہ اسے اپنی زندگیوں کا حصہ بھی بنائے
محفل میلاد کے بعد اسکول کی پرنسپل صاحبہ نے اختتامی کلمات کہے اور بچوں کو خوبصورت کلام پیش کرنے پر شاباشی دی – اور یوں درود کاوظیفہ آپ صل اللہ علیہ والسلام کو بخش کر محفل کا اختتام ہوا –