ری سائیکلنگ

65 Views

07.03.2026| نائمہ اشرف


پرانی چیزیں اکثر ہمیں بے کار لگتی ہیں
مگر تخلیق کی نظر انہیں نئی زندگی دے دیتی ہے

کاغذ کے چھوٹے ٹکڑے جب ہاتھوں میں آتے ہیں
تو رنگ برنگے پھول بن کر مسکرا اٹھتے ہیں

کبھی کوالج کی صورت، کبھی آرٹ جرنل کی زینت
سادہ سا کاغذ بھی فن کی خوبصورتی بن جاتا ہے

درختوں کی چھال، پتّے اور چھوٹی ٹہنیاں
فطرت کے رنگوں سے پینٹنگ میں ڈھل جاتی ہیں

یوں ردی سمجھ آنے والی چیزیں بھی بتاتی ہی
کہ ہر اختتام کے اندر ایک نئی شروعات چھپی ہوتی ہے۔

ری سائیکلنگ ہمیں یہی سبق سکھاتی ہے
کہ تخلیق وہاں بھی ممکن ہے جہاں ہمیں کچھ نظر نہیں آتا