امین ضیاء اور آئ-جی-سی – ایس-سی امتحانات كی تیاری۔۔۔

58 Views

امین ضیاء

دسویں جماعت میں پہنچ کر میں اس سال پہلی بار آئ-جی-سی-ایس-سی دے رہا ہوں۔ اس بار صرف تین مضامین کے امتحان دینے ہیں۔ وہ ہیں مطالعہ پاكستان، اسلامیات اور ای -ایم یعنی

Environmental Management۔

پچھلے سال ہنسی خوشی میں گزار دیا مگر اس سال پڑھائی سنجیدگی کے ساتھ کرنا پڑرہی ہے۔ پہلے تو کچھ ایسا تھا کہ اکثر صرف امتحان سے ایك پہلے دن پڑھتا تھا، مگر اب ایسے لگتا ہے جیسے پڑھائی کیے بغیر دن ہی نہیں گزرتا۔ اب وقت کا بہت احساس ہوتا ہے اور جو بھی وقت ہو پڑھائی ہی كریں، بعض اوقات مجھے ایسے لگتا ہےكہ اگر میں پڑھوں گا نہیں تو میراوقت ضایؑع ہوگا۔ اب باہر جانے اور کھیل میں مزا ہی نہیں ٓاتا۔ شروع میں مجھے بہت فکر تھی کیونکہ میری مرضی کے نمبر نہیں ٓا رہے تھے، اسی خوف کی وجہ سے میں نے زیادہ پڑھائی شروع کردی، اور یہی پڑھائی ہے جو بہت لوگ نہیں کرتے، جس سے بہت سے میرے ہم جماعت ساتھیوں کے کم نمبر ٓاتے ہیں۔

کیمبرج میں اچھے نمبر لینے کا راز ہی یہی ہے کہ ٓاپ پچھلے سالوں کے پرچے حل کریں، اور اس کا یہ مطلب نہیں کے صرف تین چار پرچے کریں، بلکہ جتنےبھی پرچےکرنے کا وقت ہو، اتنے کرو، اگر کسی مضمون میں اے* لینا ہے تو دل لگا كر پڑھائی كرنی ہوگی۔اپنے والدین كی اُمیدوں پر پورا اُترنا ہے۔انشاء !!اللہ