ہفتہ اردو ادب

66 Views

کردار ادا کرنے کے وعدے کے ساتھ ا۔ بیکن ہاؤس سکول سسٹم ماڈل ٹاؤن کیمپس میں “ہفتہ اردو ادب” کے نام پر نہایت دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد اردو زبان کا فروغ تھا۔
اس مقصد کے تحت مختلف سرگرمیوں نے جہاں حاضرین کی داد سمیٹی وہاں علم میں بھی خاطر خواہ اضافے کا سبب بنی۔
اس موقع پر ایک دن اردو لوک کہانیوں کی تاریخ پہ روشنی ڈالتے ہوئے جہاں شہنشاہ اکبر اور اس کے عقلمند وزیر بیربل کے واقعات پر مشتمل ڈرامہ حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا۔ تو دوسرے دن، اردو زبان میں ہی سبق آموز نظموں پر طلباء نے نظموں سے متعلقہ کرداروں کا روپ دھار کر تمام دیکھنے والی آنکھوں کو پلک نہ جھپکنے دی۔
اگلی سرگرمی تو ننھے منھے بچوں کے دل موہ لینے والی تھی، جس میں جماعت اول اور دوم کے طلباء نے اردو کہانیوں کے روپ میں اپنا اور کہانیوں کا نہ صرف تعارف کرایا بلکہ ادبی شخصیات سے بھی ملاقات کروائی۔
ان خوبصورت سرگرمیوں کا اختتام نہایت دلچسپ اردو مباحثے پر ہوا جس میں نوجوان نسل نے اردو زبان کا مستقبل تاریک ہوتا دکھایا تو دوسری طرف اردو زبان ہی کے مثبت پہلو بھی سامنے رکھے گئے ۔
یوں ایک بھر پور ہفتہ اردو زبان کے ارتقاء میں اپنا کردار ادا کرنے کے وعدے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔