اردو ہے میرا نام میں خسرو کی پہیلی
میں میر کی ہمراز ہوں غالب کی سہیلی
اردو ہماری قومی زبان ہےاور یہ ہم سب کیلئے اہمیت کی حامل ہے ۔ بیکن ہاؤس پرائمری برانچ 6 نارتھ ناظم آباد نے بھی ہمیشہ سے اردو کی ترقی و ترویج اہم کردار ادا کیاہے۔ اسی سلسلہ میں یوم اقبال اور ہفتہ اردو ادب کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیاجسں میں پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حمد باری تعالیٰ سے کیا گیا
علامہ اقبال کی شاعری سے ،پرندہ،چاند اور تارے، شجر،جگنو،بلبل،شمع،مرد مومن،نیک بچہ ،پہاڈ ۔گلہری وغیرہ کے کردار پیش کئے گئے اور ان کے اشعار سنائے گئے ۔
نظم پھرچراغِ لالہ سے روشن ہوئے کوہ دمن اور یارب دل مسلم کو زندہ تمنا دے کو طلبا نے گا کر پیش کیا۔۔
شوکت تھانوی کی تحریر کمو نکمو اور کنجوس باپ بیٹا کا رول پلے پیش کیا گیا ۔
طلبا نے اردو ادب کی مشہور شخصیات کا مختصر تعارف کروایا۔
علامہ اقبال مشہور نظم پر طلبا نے ٹیبلو پیش کیا۔
طلبا و طالبات نے بیت بازی میں دلچسپ اشعار کا تبادلہ کیا
والدین نے تقریب میں شرکت کی اور طلبا اور اساتذہ کی کوشش کو سراہا۔








