ہفتہ اردو

207 Views
بیکن ہاؤس سکول سسٹم گرلز برانچ جوہر ٹاؤن میں آج 7نومبر سے ہفتہ اردو کے آغاز کے سلسلہ میں صبح کے اسمبلی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سینئر گرلز نے سب سے پہلے تلاوت و ترجمہ قرآن پاک کے بعد کلام اقبال پیش کیا گیا۔اسکے بعد طالبات نے ڈراما ” آرام و سکون ” اور “شعراء کی بیٹھک” کے نام سے شعراء کا کلام پیش کے۔آخر میں کلام فیض ایک طالبہ نے ترنم کے ساتھ پیش کیا اور قومی ترانے کے ساتھ اسمبلی کا اختتام ہوا۔