‘ایک دن اقبال کے ساتھ’

58 Views
سلیقے سے ہواوْں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
اردو ہماری قومی زبان ہےاور یہ ہم سب کیلئے احترام اور پہچان کی ضمانت ہے۔
       
بیکن ہاؤس مڈل کیمپس نارتھ ناظم آباد نے بھی ہمیشہ سے اردو کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہی کاوشوں کے پیشِ نظر جماعت ہفتم کے طلبا کیلئے ہفتہ اردو ادب کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا. جسں میں طلبا نے اردو ادب کی مشہور شخصیات کا مختصر تعارف کروایا۔
     
‘ایک دن اقبال کے ساتھ’ میں علامہ اقبا ل کا انٹرویو کیا گیا۔ اقبال کے کلام پر پرفارمنس اور تقاریر پیش کی گئیں ۔  اس سے طلبا کی خود اعتمادی اور معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔