Mehfil-e- Rehmatullilaalameen

296 Views

 

محفلِ رحمۃ اللعالمین ﷺ

 

مورخہ ۵ نومبر ۲۰۲۱؁ء بروز جمعہ بیکن ہاؤس اسکول سسٹم  پرائمری ۔۳ کیمپس نارتھ ناظم آباد میں ماہِ ربیع الاوّل کی مناسبت سے ایک پرُ نور محفل ’’محفلِ رحمۃ اللعالمین ‘‘  کا  انعقاد کیا گیا جس میں اسکو ل کے طلبہ کی بڑی تعداد نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔پروگرام تین حصوں میں مرحلہ وار سرانجام پایا جس میں بالترتیب جماعت سوم، چہارم اور پنجم کے طلبہ شامل  ہوئے۔طلبہ خاص طور پراس محفل کے لئے  سفید شلوار قمیض میں ملبوس تھےاور لڑکوں کی سفید ٹوپیاں اور لڑکیوں کے رنگین دوپٹے  دیدہ زیب لگ رہے تھے۔

طلبہ نے تلاوتِ کلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اور  رسول پاک ﷺ کی شان بیان کرتے ہوئےعقیدت کے پھول  یعنی خوبصورت نعتیہ کلاموں کا نذرانہ بارگاہِ رسالتﷺ میں پیش کیا۔ چند طلبہ نے شانِ کریمی ﷺکو الفاظ کی صورت بیان کرتے ہوئے بہترین تقاریر بھی پیش کیں۔ہر جماعتی درجہ کے طلبہ کے ایک گروہ نے خوبصورت انداز میں نوری محفل میں درودِ پاک ﷺ کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔اس پُر نور محفل میں اسکول کے ننھے طلبہ بھی حاضرین میں شامل تھے اور محفل کے شرکاء کے والدین کوبھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ حفل میں شرکت کی اور طلبہ کی کاوشوں کو بھر پور انداز میں سراہا۔

محفل کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اتحاد بین المسلمین کے چئیر مین،معروف مذہبی اسکالر  ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی صاحب نے طلبہ سے مختصر خطاب کرتے ہوئے پُر سوز دعا کروائی جسے حاضرین نے بہت پسند فرمایا۔محفل کے اختتام پر تمام حاضرین کو مٹھائی اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔اس طرح یہ خوبصورت محفل اختتام پذیر ہوئی۔