ابلاغ عامہ کے ذریعے

258 Views

ابلاغ عامہ کے ذریعے قوم کی تعمیر و تشکیل کے نظریات  کو فروغ دیا جا سکتاہے۔ ابلاغ عامہ کی ضرورت، انسان کو معاشرے کی تنظیم کے ساتھ ساتھ محسوس ہوئی۔ ذرائع ابلاغ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بیکن ہاؤس پرائمری -1 کی جماعت سوم کے طلبا نےاپنے والدین کو خطوط لکھے اور ان سے    ذرائع ابلاغ  کے بارے میں ایک کتابچہ مرتب کرنے کے لئے مدد کی درخوست کی ۔والدین نے اپنے بچوں  کی دلچسپی اور شوق  کو دیکھتے ہوئے  ان کے خطوط کا جواب بھی دیا اور مدد کی درخواست قبول بھی کی ۔ اس طرح بچوں نے ضابطہ ء معیار کو ذہن میں رکھتے ہوئے معلومات سے بھر پور     کتابچے بنائے۔ اس کے بعد جماعت سوم کے طلبا نے اپنی معلومات  اپنی برانچ کے جماعت اول اور دوم کے بچوں کو فراہم کی۔ اس کے بعد  یہ  ننھے  طلبا  کنڈر گارٹن برانچ ۔2 گئے اور وہاں کی جماعت اول اور دوم کے طلبا کو  ذرائع ابلاغ سے متعلق معلومات فراہم کی اور اپنے موضوع سے متعلق سوالات بھی کئے اور کنڈر گارٹن برانچ ۔2  کے طلبا نے ذوق و شوق  کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابات  بھی دیئے۔