خطوط نویسی اُردو ادب کی قدیم اصناف میں سے ایک ہے۔ خط عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تحریر کے ہیں ۔ خطوط نویسی کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے جماعت ششم کے طلبہ و طالبات نے سب سے پہلے یہ سمجھا کہ جدید ٹیکنا لوجی متعارف ہونے سے پہلے لوگ ذرائع ابلاغ میں کن کن ذرا ئع کا استعمال کرتے تھے اور اب موجودہ دور میں کون کون سے ذرائع ابلاغ متعارف ہو چکے ہیں ۔ اس سرگرمی کے بعد طلباء نے خطوط نویسی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے خطوط کی اقسام اور اُس کے اجزاء کے بارے میں پڑھا اور سمجھا۔ پھر طلباء نے ا من زبان نامہ میں اس سے متعلق مشق کی اور اُردو لسانیات کی کاپی میں دیئے گئے موضوع پر خط تحریر کیااور بچوں نے اپنے والدین کے نام بھی خط لکھا جس میں انہوں نے اُن کا اُن باتوں پر شکریہ ادا کیا جو وہ اُنہیں آمنے سامنے نہیں کر سکےپھر یہ خطوط اسکول انتظامیہ نے گھروں پر ارسال کیے ۔ جس کے والدین نے اسکول کے پتہ پر جوابات بھی دیئے اور اس سرگرمی کو بہت سراہا اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔