( حمزہ فرحان ،جماعت ششم ۔بی)
بیکن ہاؤس اسکول سسٹم نارتھ ناظم آباد پرائمری ۔۱ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ ( ۲۷ ستمبر بروز جمعہ ) منعقد ہوا۔ یہ تقریب ہمارے پیارے نبیﷺ کی زندگی اور تعلیمات کو یاد کرنے کے لئے ہوئی ۔تقریب کی تیاری کئی دن پہلے ہی شروع ہوگئی تھی ۔اساتذہ اور طلبہ نے مل کر یہ خوبصورت اور پُرونق محفل سجائی تھی۔ یہ محفل ہمارے اسکول میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور اس کا مقصد آپﷺ کی سیرت و تعلیمات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونا ہے ۔
جلسہ سیرت النبی ﷺ
( عائشہ شہباز، جماعت پنجم اے )
ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمارے اسکول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم نارتھ ناظم آباد پرائمری ۔۱ میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے جلسہ سیرت النبی ﷺکا انعقاد کیا گیا تھا ۔اس دن کی تیاریاں ہفتوں سے جاری تھیں ۔ ہر جماعت کے طلبہ و طالبات میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ اس باسعادت محفل میں شرکت کی۔اس پُررونق محفل کی تقریب ۲۷ ستمبر ۲۰۲۴ بروز جمعہ صبح ۹ بجے منعقد ہوئی ۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور ترجمے سے کیا گیا ۔ہر جماعت کے طلبہ و طالبات نے خوبصورت نعت ، احادیث اور تقاریر پیش کیں ۔ پروگرام میں نہایت ہی نظم و ضبط تھا۔ محفل کے آخر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔
جلسہ سیرت النبی ﷺ
( عنایہ عامر ، جماعت پنجم سی )
ہمارے اسکول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم نارتھ ناظم آباد پرائمری ۔۱ میں ۲۷ ستمبر ۲۰۲۴ کو جلسہ سیرت النبی ﷺ منعقد ہوا ۔اس میں ہمارے پورے اسکول نے حصہ لیا تھا ۔ اسٹیج بہت خوبصورت سے سجایا گیا تھا۔ اس جلسے میں سب بچوں کی ماؤں نے بھی شرکت کی تھی۔ سب طلبہ سفید رنگ کے کپڑے پہن کر آئے تھے ۔ لڑکیوں نے رنگ برنگے دوپٹے پہنے ہوئے تھے۔ محفل بہت پُرنور اور خو بصورت تھی ۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ ہر جماعت کے طلبہ نے خوبصورت نعت پیش کی ۔ جلسے کے اختتام میں دعا پڑھی گئی ۔آخر میں مٹھائیاں تقسیم ہوئیں ۔
جلسہ سیرت النبی ﷺ
( امیمہ وسیم ، جماعت پنجم اے )
۲۷ ستمبر ۲۰۲۴ بروز جمعہ کے دن ہمارے اسکول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم نارتھ ناظم آباد پرائمری ۔۱ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا محفل منعقد ہوئی ۔اس محفل میں تمام بچوں کی ماؤں کو دعوت دی گئی تھی ۔ ہر بچے نے اس میں حصہ لیا اور بہت سی خوبصورت نعتیں پڑھیں ۔ اسکول کو بہت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ اسٹیج گلاب کے پھولوں اور پتیوں سے مزین تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیج پر برقی قمقمے بھی اسٹیج کی رونق کو بڑھا رہے تھے۔ پوری محفل درودو سلام سے مزین تھی۔ جلسے کے آخر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔