اسلامیات کوئز:

48 Views

۳۰  جنوری ۲۰۲۵کو بیکن ہاؤس اسکول سسٹم پرائمری -۱ میں     اسلامیات کوئز کا فائنل  راؤنڈ منعقد ہوا تھا ۔اس کوئز میں دو               راؤنڈ شامل تھے۔پہلے راؤنڈ میں جماعت پنجم کے تینوں فریق کے طلبہ شامل تھے ۔تیاری کے لئے طلبہ کواسلامیات نصابی کتاب   سے تین اسباق دیئے گئے تھے۔پہلا راؤنڈ معروضی سوالات ( گوگل فارم ) پر مشتمل تھا ۔طلبہ نے یہ کام کروم بک میں کیا تھا ۔ہر فریق سے  ان  چارطلبہ کو منتخب کیا گیا تھا ،جنھوں نے  پہلے راؤنڈ  میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے تھے ۔اس طرح ٹیم اے ، ٹیم بی اور  ٹیم سی کو ترتیب دیا  گیا ۔دوسرا راؤنڈ جوکہ فائنل راؤنڈ تھا ۔یہ اسکول کے گراؤنڈ میں منعقد ہوا تھا ۔اس راؤنڈ میں بھی  اسلامیات کی نصابی کتاب سے اسباق منتخب کئے گئے تھے۔ اس  راؤنڈ میں مزید تین راؤنڈ تھے ۔پہلا ۔۔دوسرا ۔۔تیسرا۔تما م طلبہ نے بہت دلجمعی کا مظاہرہ کیا اور اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔طلبہ میں میڈل اور اسناد تقسیم کئے گئے ۔