دالوں کا بین الاقوامی دن
بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے جی برانچ ۱ “میر کلب ” کے زیر انتظام ” بین الاقوامی دالوں کا دن “
بتاریخ ۸ فروری ( گروہ اے)اور ۹ فروری ۲۰۲۲ ( گروہ بی ) کو منعقد کیا گیا ۔ دالوں کی افادیت اور غذائیت اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ” بین الاقوامی دالوں کا دن منایا گیا ۔ جس میں طلباء کی دالوں کے بارے میں معلومات ، کھانے پکانے کا شو،نظم گوئی / پتلی تماشا اور دال سے بنے اسنیکس سے متعلق سرگرمیاں شامل کی گئیں ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ پروگرام کا تعارف عمدہ طریقے سے پیش کیا ۔
طلباء کی دالوں کے بارے میں معلومات
جماعت اول اور دوم کے طلباء نے اپنی پسندیدہ دالوں اور ان کی افادیت کے بارے ے میں پوسٹر کے ذریعے اپنے ساتھوں کو معلومات فراہم کیں ۔
کھانے پکانے کا شو
معلمات نے بہت دلچسپ کھانے پکانے کا شو پیش کیا جس میں طلباء کو پنج میل دال پکانے کے دلچسپ طریقے ، دالوں کے نام اور ان کی افادیت سے آگاہ کیا گیا ۔
مزاح ( پتلی تماشا )
معلمات نے بعنوان ” دال کی دعوت “” پر پتلی تماشا پیش کیا جس میں طلباء نے بہت دل چسپی کا اظہار کیا ۔ معلمات کی کاوش سے دالوں کی نظم تیار کی گئی اور ان
کو بہت خوبصورتی سےپتلی تماشا کے طور پر پیش کیا ۔
طلباء دال سے بنے اسنیکس (دال موٹ ، دال سیو ، دال کے پاپڑ ، دال کے کباب ،دال کی کچوری دال کے پاپڑ ، دال کا حلوہ ) لے کر آئے اور مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوئے ۔