ایک دن بھاری حروف کے ساتھ

534 Views

پیارے دوستوں! ہم امید کرتے  ہیں کہ آپ خیریت سے ہیں اور آپ ہمارے نئے بلاگ پوسٹ کے لئے تیار ہیں۔ہمارےکے جی کے بچوں نے حال  ہی میں بھاری حروف کی ایک بہت ہی زبردست اور دلچسپ سرگرمی کی جس کا نام تھا ’’ ایک دن بھاری حروف کے ساتھ‘‘۔ اس سرگرمی میں کے جی کے تمام بچوں نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔  یہ چھوٹے چھوٹے  بچے اپنے گھروں سے بہت سی بھاری حروف ( بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، کھ اور گھ) سے شروع ہونے والے چیزیں  لائے جیسے بھالو، چھتری، گھوڑا، پھل، تھیلا، ڈھول، دودھ۔ پھول  وغیرہ۔بچے اپنے فریق ساتھیوں کے ساتھ سبز احاطے میں آئے اور ہر فریق نے یہ سرگرمی باری باری کی۔

ان بچوں کے لئے اسکول کے درمیانی سبز احاطے میں ایک خاص جگہ مختص کی گئی جس کو بھا ری حروف سے شروع ہونےوالی  بے تحاشہ چیزوں سے سجایا گیا۔ ان چیزوں کے ساتھ بچوں کے بصری تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے الفاظ کےبڑے سائز کے فلیش کارڈبھی چسپاں کیے گئے۔ ان  چیزوں کے ساتھ ساتھ کثیرالاستعمال الفاظ کے فلیش کارڈبھی تھے جن  کا مقصد جملے بنانا تھا۔ بچوں نے پہلے اپنے دو ستوں کو گھر سے لائی چیزوں  کا   تعارف  تین سے چار جملوں میں کروایا۔ اس کے بعد ان کو بھاری ٖ حروف سے شروع ہونے والی چیزوں کا دورہ کروایا گیا۔ بچوں بہت سے نئے الفاظ سے متعارف ہوئے جیسے  چھاننی، گھنٹی، ڈھانپ، چھڑی، وغیرہ۔ بچوں نے سادہ جملہ سازی بھی کی جیسے یہ گھوڑا ہے، وہ چھتری ہے۔ اس سرگرمی  سے نہ صرف بچوں میں اردو سیکھنے اور اردو کے نئے الفاظ سیکھنے کا شوق پیدا ہوا بلکہ ان کی خود اعتمادی اور فن خطابت کو بھی فروغ ملا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ  ایسی سرگرمیاں بچوں کی شخصیت کو بہتر بنائیں  گی اور انکے  تعلیمی سفر  کو بھر پور بنائیں گی۔