
الحمدللہ! آج بیکن ہاؤس ایلیمنٹری کیمپس، جمشید روڈ میں انٹر کلسٹر حسنِ قرأت برائے کلسٹر S-06 کی بابرکت تقریب منعقد ہوئی۔
اس روح پرور محفل میں محترم قاری مہربان اور محترم قاری وجاہت نے بطور ججز شرکت فرمائی۔

اس موقع پر پی ای سی ایچ ایس پرائمری 3، پی ای سی ایچ ایس پرائمری 2 اور ایلیمنٹری کیمپس جمشید روڈ کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
تقریب روحانی کیف و سرور سے معمور تھی، جس میں تلاوتِ کلامِ پاک کی حسین صداؤں نے دلوں کو منور کر دیا۔

یہ تقریب واقعی ایمان افروز اور دل کو سکون دینے والی تھی۔ تلاوتِ قرآنِ مجید نے سامعین کے دلوں میں محبتِ الٰہی اور خشیتِ خداوندی پیدا کر دی۔
آج کی محفلِ حسنِ قرأت میں طلبہ و طالبات نے نہایت خوبصورت اور دلنشین انداز میں قرآنِ کریم کی تلاوت کی، جو سننے والوں کے دلوں میں اتر گئی۔
اس خوبصورت تقریب نے ہمیں یہ احساس دلایا کہ قرآنِ مجید سے محبت ہی حقیقی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

پہلی پوزیشن پرائمری II کے احمد رضوان نے حاصل کی۔
پہلا رنر اَپ پرائمری III (DAS) کی حنّا عدنان رہیں۔
دوسرا رنر اَپ ایلیمنٹری کیمپس جمشید روڈ کے دانیال فہد نے حاصل کیا۔
ماشاءاللہ! تمام شرکاء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تمام کامیاب طلباء کو ریجنل راؤنڈ کے لیے بہت مبارکباد۔