اردو لکھائی نہ صرف ہماری زبان کی پہچان ہے بلکہ یہ ہمارے ثقافتی ورثے کی بھی عکاس
ہے۔ خوشخطی بچوں کی توجہ، یکسوئی، باریک بینی، خوداعتمادی اور جمالیاتی حس کو فروغ دیتی ہے۔ صاف اور خوبصورت لکھائی بہترین تعلیمی کارکردگی کا بھی سبب بنتی ہے۔
بیکن ہاؤس ایلیمنٹری کیمپس جمشید روڈ میں جماعت جی تا پنجم کے طلبہ کے درمیان خوشخطی مقابلہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ “مس گیتی آرا، مس ارم مسعود اور مس بینا جاوید” کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا۔ مس گیتی آرا نے بچوں کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “ہر بچے کی لکھائی میں انفرادیت اور لگن جھلکتی ہے، اور یہ مقابلہ بچوں کے اندر خوداعتمادی اور اردو سے محبت کو بڑھاتا ہے۔”
بچوں نے نہایت دلجمعی اور محنت کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی بہترین لکھائی کا مظاہرہ کیا۔ ہر
صفحے میں واضح انداز اور حسنِ تحریر دیکھنے کو ملا، جس نے شائقین اور ججز کو محظوظ کیا۔ شرکت کرنے والے تمام بچوں کو
مبارکباد دی گئی اور ان کے سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے، جس سے بچوں کے چہرے پر خوشی اور فخر کی جھلک واضح تھی۔
#بیکنہاؤس #مقابلہ_خوشخطی #خوداعتمادی #اردو_زبان_سے_محبت