استاد ہونا میرے لیے صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک اعزاز، ایک خوبصورت ذمہ داری اور ایک عظی خدمت ہے۔ میں ہر روز اپنے طلبہ کو کچھ سکھانے کے ساتھ ساتھ خود بھی ان سے بہت کچھ سیکھتی ہوں۔ میرے لیے استاد کی اصل کامیابی صرف اچھے نمبرز حاصل کرنا نہیں، بلکہ ایسے طلبہ کی تربیت کرنا ہے جو علم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق، بہترین کردار اور مثبت سوچ کے مالک ہوں۔ کسی بچے کی آنکھوں میں سیکھنے کی خوشی، اس کی کامیابی اور برسوں بعد محبت سے کیا گیا ایک جملہ—یہی وہ خوبصورت لمحات ہیں جو ایک استاد کے سفر کو یادگار بناتے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایک استاد ہوں، کیونکہ استاد صرف سبق نہیں پڑھاتا بلکہ آنے والی نسلوں کی شخصیت اور مستقبل سنوارتا ہے۔
تمام اساتذہ کو یومِ اساتذہ بہت بہت مبارک ہو!