جماعت چہارم اور پنجم کے طلبہ کے درمیان ایک شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد “مس بینا جاوید کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جس کے Pre Final Selection Round میں طلبہ نے پُرجوش انداز میں شرکت کی۔
تقریر کا عنوان
*”ٹیکنالوجی سے بنے ہم ہوشیار یا بنے بے وقوف* “
طلبہ نے نہایت اعتماد کے ساتھ ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اپنی بہترین گفتاری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ یہ سرگرمی بچوں کی خود اعتمادی، تنقیدی سوچ اور اظہارِ خیال کو فروغ دینے کا باعث بنی۔
تمام مقررین کی تقاریر ،انداز بیان اور تلفظ سب ہی قابلِ تحسین ہیں۔ 