پچھلے دنوں کراچی میں بہت زیادہ بارشیں ہوئیں۔ بارش کے بعد شہر میں کافی مشکلات پیدا ہو گئیں۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں اور پانی کئی دنوں تک کھڑا رہا۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں بہت دقت پیش آئی۔ اسکول بھی بند ہو گئے اور بچے پڑھائی سے محروم رہے۔
کئی علاقوں میں بجلی چلی گئی اور تار گرنے کی وجہ سے حادثات بھی ہوئے۔ کچھ لوگ کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بیماریاں بھی پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔
میرا خیال ہے کہ یہ سب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔ اگر حکومت سڑکیں اچھی طرح بناتی اور نکاسی آب کا نظام درست کرتی تو لوگوں کو اتنی مشکلات نہ ہوتیں۔ شہری حکومت کو چاہیئے کہ وہ کراچی کے مسائل پر توجہ دے تاکہ لوگوں کو بار بار پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ہم سب دعا کرتے ہیں کہ کراچی ایک صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنے اور بارش لوگوں کے لیے خوشی لے کر آئے، پریشانی نہیں۔