آزادی کا دن ✍️✍️ از: حذیفہ جاوید، جماعت 3-اے

123 Views

سبز ہلالی پرچم لہرائے،
پاکستان کا نام جگمگائے۔

قربانی سے یہ دن آیا،
شہیدوں نے لہو بہایا۔

ہم سب کا ہے یہ پیارا وطن،
اس پر ہے نچھاور جان و تن۔

محنت، اتحاد اور قربانی،
پاکستان کی ہے پہچانی۔

ہم عہد کریں اس آزادی پر،
محبت کریں ہر شہری پر۔

پاکستان رہے گا قائم،
اس کا پرچم رہے گا دائم