ٹیکنالوجی by Ms. Nosheen Muneer

5 Views

ٹیکنالوجی

آج کے دور میں ٹیکنالوجی ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے۔۔ اسی ٹیکنالوجی کی بدولت آج ہم یوٹیوب اور بلاگنگ جیسے پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔
۲۰۲۱  جب دنیا کووِڈ کی وبا کے باعث تعلیمی زوال اور علمی رکاوٹوں کا شکار تھی، میں نے اپنے علم کے فروغ اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے ایک چینل قائم کیا جس کا نام میری تعلیمی معلومات رکھا۔
ہمیشہ سے یہ میری خواہش تھی کہ علم کی روشنی کو اپنی زبان و بیان کے پیرائے میں سجا کر دوسروں تک منتقل کر سکوں۔
یوٹیوب سے ریکارڈنگ کے بنیادی طریقے تو سیکھ لیے تھے، مگر جب عملی مرحلہ آیا تو نہ آواز ریکارڈ کرنے کا ہنر آتا تھا اور نہ ہی سلائیڈز تیار کرنے کی سلیقہ مندی میسر تھی۔ لیکن آخرکار ہمت باندھ کر میں نے سب کچھ سیکھا اور آغاز کیا۔

آہستہ آہستہ میرا یوٹیوب کا سفر رنگ لانے لگا۔ سبسکرائبرز بڑھنے لگے، ویوز میں اضافہ ہوا اور ناظرین کی طرف سے مثبت فیڈبیک ملنے لگا۔ یہ چھوٹی چھوٹی کامیابیاں میرے حوصلے کو مزید بلند کرتی گئیں۔ 2025 میں میری سب سے بڑی خوشی کا لمحہ وہ تھا جب بیکن ہاؤس کے  SOW

میں میری ویڈیوز کے لنکس شامل کیے گئے۔ یہ میرے لیے نہ صرف اعزاز تھا بلکہ ایک ثبوت بھی کہ محنت اور مستقل مزاجی کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔

میری اس کہانی کا مقصد دوسروں کو یہ پیغام دینا ہے کہ اگر آپ کے دل میں کچھ نیا کرنے کا جذبہ ہے تو کبھی ڈریں نہیں۔ آغاز ہمیشہ مشکل لگتا ہے، لیکن ہمت اور مستقل مزاجی کے ساتھ اٹھایا گیا ہر قدم آخرکار منزل تک لے جاتا ہے — بس یقین اور محنت شرط ہے