🎊🌟💫رمضان المبارک کی برکتوں اور رحمتوں سے فیضیاب ہونے کے لیے جماعت اول اور دوم کے طلباء نے ایک شاندار اور خصوصی “استقبالِ رمضان” کی روح پرور محفل کا انعقاد ۱۲ فروری’ ۲۰۲۵ کو کیا ۔ اس مقدس مہینے کی آمد پر اسکول میں ایمان افروز ماحول دیکھنے کو ملا، جہاں طلباء نے جذبۂ ایمانی کے ساتھ استقبالِ رمضان میں حصہ لیا۔
اس تقریب کے ذریعے طلباء نے نہ صرف افطار کی مسنون دعا پڑھی بلکہ روزے اور افطار کے آداب کو بھی سیکھا۔
یہ پرنور تقریب بچوں کے لیے ایک خوبصورت یادگار کے طور پر ہمیشہ دل و دماغ میں روشن رہے گی ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی برکتیں سمیٹنے اور اس کی حقیقی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین!
منجانب:
اسکول انتظامیہ
استقبال رمضان 2025 جماعت دوم
64 Views