ایک دن سنیما میں

30 Views

تحریر کردہ : سارینا علی – ششم بی   

گذشتہ ہفتے، میرے اسکول نے سینما کا ایک دلچسپ پروگرام ترتیب دیا۔ ہم سب طلباء بہت پرجوش اور سینما جانے کے لئے تیار تھے۔ ہم نے انگریزی فلم (Jurassic World Rebirth) دیکھی جو کہ واقعی بہت دلچسپ تھی۔ فلم کے دوران ہم سب کی آنکھیں اسکرین پر ہی تھیں اور ہم سب مختلف ڈائناسورز کو دیکھ کر حیران ہو رہے تھے۔

فلم شروع ہونے سے پہلے، ہم نے کچھ اسنیکس خریدے اور فلم شروع ہونے کا کہ انتظار کیا۔ سینما بہت بھرا ہوا تھا اور صرف کچھ ہی سیٹیں خالی تھیں۔ میں اور میری دوستوں نے بہت مشکل سے کچھ سیٹیں ڈھونڈیں اور وہاں بیٹھ گئے۔ ہم آخر تک فلم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔      

فلم کے بعد جب ہم اسکول واپس پہنچے تو کافی تھک چکے تھے لیکن ہمارا جوش و خروش ابھی بھی برقرار تھا۔ اسکول پہنچ کر ہم نے مختلف کیھل کھیلے اور بہت مزہ کیا۔

یہ دن واقعی بہت اچھا تھا اور میں امید کرتی ہوں کہ ہمارے لئے ایسے اور بھی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔ اس طرح کے تجربات ہمیں نہ صرف تعلیمی بلکہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بہت کچھ سکھاتے ہیں۔