بیکن ہاؤس اردو دستاویز کی بنیاد ایکسپریئنشل لرننگ سائیکل پر رکھی گئی ہے ۔تدریسی عمل میں ایسی سرگرمیاں اور لائحہ عمل اختیار کئے جاتے ہیں جن سے طالب علموںمیں بولنے ، سننے، پڑھنے اور لکھنے چاروں مہارتوں کی مناسب لسانی پیش رفت ہوتی رہے۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف پراجیکٹ کروائے جاتے ہیں جن کے ذریعہ تحقیقی صلاحیتوں کو بھی جلا بخشی جاتی ہے۔ان عوامل سے ہمارے طالب علم فعال اور سرگرم عمل رہتے ہیں۔ایکسپرینشنل لرننگ اس لئے اہم ہے کہ طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ جو کچھ سیکھنا چاہتے ہیں وہ خود عملی طور پر سر انجام دیں۔
بیکن ہاؤس اسٹیل ٹاؤن کیمپس میں نصاب کے اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے عنوان ” تہوار و تقریبات ” کی کہانی شرارت بھرے تحفے کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو پراجیکٹ بھالو کی سال گرہ کروایا گیا ۔
ہمارے ہر دل عزیز بچوں نے مختلف سرگرمیاں کرتے ہوئے سال گرہ کی تیاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پراجیکٹ بھالوکی سالگرہ میں بچوں نے پراجیکٹ کی ترتیب وار فائل تیار کی جس میں فہرست بنانا سیکھا۔
اس کے بعد بچوں نے تحفے سجائے ، سال گرہ کی ٹوپیاں بنایئں ،دعوت نامہ تیار کئے
اور آخر میں اسکول میں بھالو کی سال گرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے سال گرہ کی تقریب کے لئے ون ڈش پارٹی کی۔
اس مکمل سرگرمی سے بچوں نے سرگرمیاں کرتے ہوئے سال گرہ کی یا کوئی بھی تقریب منعقد کرنا سیکھا ۔ اس کی تیاری کرنے کے بارے میں سیکھا۔ سال گرہ کے تحفے اور ٹوپیاں بنانا سیکھا جس سے وہ کسی بھی تقریب کے لئے تحفے سجا سکتے ہیں۔ دعوت نامہ بنانا سیکھا ۔ ان تمام سرگرمیوں سے بچے بے انتہا لطف اندوز ہوئے ۔