بیکن ہاؤس نصابی دستاویز طا لب علموں کی کلی نشو ونما کے فروغ کے ساتھ انہیں اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنی انفرادی صلاحیتوں کا ادراک بھی حاصل کریں۔تمام طلباء کو مختلف سرگرمیوں اور تجربات تک رسائی حاصل ہے اور انہیں مختلف تجربات جیسے عملی مشق اور ہاتھ سے سیکھنے کا موقع دیا جا تا ہےجو انہیں اس قابل بناتا ہے کہ وہ با مقصد طور پر اپنی دلچسپی اور ضرورت کے مطابق اپنی صلاحیتوں سےاستفادہ حاصل کریں
بیکن ہاؤس اسٹیل ٹاؤن کیمپس میں نصاب کے اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو اردو کے مختلف قواعد کی پہچان اور ان کا استعمال سکھایا جاتا ہے۔ ہماری ہر دل عزیز بچوں نے اسم کی پہچان اور جملوں میں اسم کا استعمال سیکھنے کے لئے دائرے کے اوقات میں معلمہ کے ساتھ بیٹھ کر اسم کے خزانے سے مختلف انسانوں کے نام، چیزوں کے نام، جگہوں کے نام اور جانوروں کے ناموں کی پہچان فلیش کارڈ اور کھلونوں کی مدد سے کی۔ بچوں نے تمام اسماء کی پہچان پڑھ کر اور چیزوں کو دیکھ کرانہیں نام ، چیز ، جگہ اور جانور کی الگ الگ ٹوکریوں میں رکھا۔ اس کے علاوہ بچوں نے تمام اسماء کو اپنے جملوں میں بھی استعمال کرنے کی مشق کی۔ اس سرگرمی سے بچے بہت لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے اسم کے خزانے کی عملی سرگرمی کے ذریعے اسم کی پہچان اور جملوں میں اسم کا استعمال کا دلچسپ اور یادگارتجربہ کیا