بیکن ہاؤس اسکول سسٹم جوہر کے جی 11 میں نومبر کے دوسرے ہفتے کو “ہفتہء اردو ادب” کے طور پر منایا گیا۔جس سے طلباء کو نہ صرف بہت کچھ سیکھنے کو ملا بلکہ اردو زبان سیکھنے کا جذبہ بھی پروان چڑھا۔ہفتے کے پہلے دن بچوں نےرول پلے پیش کیے، اپنی کہانیاں سنائیں اورنانی جان کی کہانی،اُن ہی کی زبانی سنی۔دوسرے دن یومِ اقبال منایا گیا،بچوں نےشاعر مشرق کی لکھی ہوئی نظمیں سنائیں اور ٹیبلو پیش کئے۔ہفتے کے تیسرے دن بچوں نے حروفِ تہجی کی ریل میں مصوتوں کے کھیل کھیلےاور خوب لطف اندوز ہوئے۔ چوتھے دن بچوں نے محفل مشاعرہ میں مزاحیہ اشعار سنا کےخوب داد وصول کی۔اور پانچویں
دن مقابلہ نظم خوانی کا انعقاد کیا گیا۔اس طرح یہ خوب صورت ہفتہءاردو ادب اپنے اختتام کو پہنچا۔