محفل ذکر حبیب صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

155 Views

تحریر: نائیلہ عامر

جس دل میں عشق و الفت آل رسول ہے

اُس دل پر رحمتوں کا ہمیشہ نزول ہے

ربیع  الاوّل کا مہینہ آتے ہی ہر لب پر نبی کی شان  میں قصیدے پڑھے جاتے ہیں ایک الگ ہی طرح  کا پُر نور ماحول بن جاتا ہے اور ہر کوئی  محفل مصطفے سجانے کو بیتاب ہوتا ہے۔بیکن ہاوس پرائمری ون کیمپس نے بھی اس موقع کی مناسبت سے خانم النبیین حضرت محمد مصطفے   کی شان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔

May be an image of 1 person and daisMay be an image of 3 people and henna May be an image of 2 people, dais and text

تقریب کی تیاری

تقریب کی تیاری ربیع الاوّل کی آمد کے ساتھ شروع ہو گئی تھی ۔پہلا مرحلہ تقریب کا نام رکھنے کا تھا  اور سب کی باہمی رضا مندی سے تقریب کا نام “محفل ذکر حبیب “طے پایا۔نام طے پانے کے بعد اسکول کی ہیڈ مس قرآۃ العین اور مس تعظیم  نے اردو  کے تمام اساتذہ کو اکھٹا کیا اور تقریب میں پیش کئے جانے والے پروگرام  کے بارے میں تفصیل سے بات کی  اور  دوسرے دن سے ہی تمام  اردو کے اساتذہ مس ارم،مس حبیبہ،مس لبنی  ،مس شکیلہ اور مس نائیلہ  کے ساتھ آرٹ کی استانی مس عیشہ اور  میوزک کے استادسر لازر نے بھی اس تقریب کی تیاری شروع کر دی۔سب پُرجوش تھےہر طلبہء  اس  پُر مقدس تقریب میں  پڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتا تھا اور تمام اُستانیوں کی خواہش تھی کہ ہر  بچہ ضرور اس تقریب میں حصہ لے۔جماعت دوم کے طلباء  کو درود پڑھنے کی ذمےداری دی گئی۔مس نائیلہ نے مس وجیہ کے تعاون سے  جماعت دوم کے طلباء  کو روزانہ درود پڑھانے کی مشق کروانا شروع کی۔جماعت سوم کے  طلباء نے  نعت اور احادیث  کی ذمےداری سمبھالی اور مس شکیلہ نے طلبہء کو مشق کروانا شروع کی ۔جماعت چہارم   نے نبی  کی شان میں نعت خوانی کی اور جماعت پنجم کے  طلباء نے کمپیرنگ کی ذمے داری سمبھالی اور ساتھ ساتھ نعت کوئی میں بھی حصہ لیا مس ارم اور مس لبنی نے ان کی تیاری کروائی۔

May be an image of 9 people, child, people smiling and violin

May be an image of 9 people, child and dais

May be an image of 16 people, child and dais

 

 

 

 

May be an image of 5 people

May be an image of 14 people, dais and text  May be an image of 20 people, child, dais and text

پُر نور اور پُر مقدس صبح

بالآخر وہ  دن آ گیا جس دن کا سب کو بے چینی اور بے تابی سے انتظار تھا ۔19 ستمبر بروز جمعہ صبح کے وقت اس  پُر نور اور پُر مقدس پرواگرام کا  آغاز  تلاوت قر آن پاک سے کیا گیا۔تلاوت  جماعت سوم سی کے حسین رضا نے تلاوت کی جب کہ سوم  اے کی طالبہ زنیرہ نے ترجمہ پڑھا۔اُس کے بعد نبی کی شان میں نعتیں پڑھ کر اور احادیث  سنا کر طلباءنے عقیدت کے موتی پُروئےاورایک الگ ہی سماں باندھ دیا۔ سر حمزہ نے جماعت پنجم کے  طلباء  کے ساتھ  نعت  “فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر”سنا کر دل کی مدینہ جانے  کی تڑپ کو بڑھا دیا۔آخر میں مس  شکیلہ نے اپنے رب کی بارگاہ میں دعا مانگی اور اس پُرنور محفل کے اختتام پر  پرائمری ون کی ہیڈ مس  قرآۃالعین  کو اسٹیج پر بلایا گیااور ہمیشہ کی طرح انہوں نے  اپنے تمام اساتذہ کی کاوششوں کو سراہا اور یوں اس  محفل کا اختتام نہایت شاندار طریقے سےہوا۔اس خوبصورت تقریب کومس ثناء اورمس فاخرہ نے کیمرے میں تصاویر اور وڈیوز کی شکل میں ہمیشہ کے لئے محفوظ کر لیا گیا اور یوں یہ خوبصورت دن اختتام پذیر ہوا۔

May be an image of 2 people, dais and weddingMay be an image of 3 people May be an image of 2 people and child

May be an image of 14 people and dais

 

May be an image of 6 people and headscarf