Mehfil -e- Zikro Noor 2023

194 Views

“پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟”

تعلیم کی اہمیت واضح ہے۔ اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض ہے اور اس علم کو اللہ کے زیادہ قرب کا راستہ سمجھا جاتا ہے۔ چونکہ اسکول کی تعلیم بچوں کے لیے واقعی اہم ہے، دوسری طرف اسلامی اقدار اور عقائد کو بھی اسی جوش کے ساتھ پڑھایا جانا چاہیے، تاکہ بچوں کو اسلامی تعلیم کی طرف راغب کیا جا سکے۔

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم ایلیمنٹری کیمپس پی ای سی ایچ ایس نے ربیع الاول کے مہینے میں10 نومبر 2023 کو ہمارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تلاوت قرآن ، نعت، درود شریف، اورواقعات  کے ذریعے  محفل ذکر و  نور کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ  آغاز تلاوتِ قرآن پاک  سے ہوا  جبکہ حمد کی مدا ح سرائی ابتدائی جماعت کے منھے طلباء

نے کی ۔ کے جی کے طلباء نے بھی بالترتیب مختلف اچھی عادات اور ا حادیث سنا کر اپنا کردار ادا کیا۔محفل میں  مزید خوبصورتی کا  اضافہ  تسبیحِ فاطمہ  کے ورد سے ہو

طلباء نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات پر مزید روشنی ڈالی جنہوں نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مختلف واقعات کا اشتراک کیا۔ سینئر طلباء نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض بخوبی  سرانجام دیئے   اور نعت بھی پیش کی۔ طلباء نے درود پاک کا ورد کیا تاکہ ہمیں اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنے کی اہمیت کی یاد دلائی جا سکے۔ اسٹیج سفید اور گلابی پھولوں کے گلدستے، سرخ گلاب کی پنکھڑیوں اور خوبصورت پس منظر سے مزین تھا۔ تقریب کی رونق دیدنی تھی۔ اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے خوبصورت سفید لباس زیب تن کیے ہوئے تھے جو مہمانوں کی نظروں کو اپنی گرفت میں لے لیتے تھے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے طلباء کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں سیرت مصطفیٰ پر قائم رکھے یہ تقریب ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کے لیے سب کے لیے تحریک اور یاد دہانی کا ایک بڑا ذریعہ تھی۔ آپﷺکی زندگی تمام نوع انسانی اور نسل انسانی کے لیے سبق آموز ہے۔ مجموعی طور پر یہ ایک اچھی پذیرائی کی تقریب تھی اور سب نے اسے سراہا تھا۔  ہم شرکاء کی ماؤں کے شکر گزار ہیں کہ  وہ  اس مبارک ‘محفل’ کا حصہ بنیں۔آخر میں روح پرور

دعا کی گئی۔ اور مہمانوں میں مٹھائی کی تقسیم کی گئی۔ اللہ ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے۔ آمین