جماعت : کے جی ” دانت کا درد

7 Views

جماعت کے جی میں ” ا م ن “کی کہانی” دانت کا درد بڑی کتاب کے ذریعے تصاویری پیش گوئی کروا کر متعارف کروائی گئی۔

بچوں کو جماعت سے باہر لے جاکر اس کہانی کو متعارف کروایا گیا۔  سب سے پہلے کہانی کا سرِ ورق دکھا کر پوچھا گیا کہ:

 آپ کو اس کہانی میں کیا کیا نظر آرہا ہے؟

 آپ کے خیال میں یہ کون سا ڈاکٹر ہے؟ 

اس ڈاکٹر کے پاس ہم کب اور کیوں جاتے ہیں؟ وغیرہ

بچوں کے جوابات لیتے ہوئے موضوع کو آگے بڑھایا گیا اور کہانی ” دانت کا درد سنائی گئی۔ بچوں نے بہت دلچسپی  اور مزےسے کہانی سنی ۔

 اس کہانی کے مرکزی کردار  ” دادا جان” ہیں۔ اس کہانی میں  دادا جان کے دانت میں درد ہوا تھا اور انہوں نے خط لکھ کر رازی کو سمجھایا کہ وہ کھانےپینے کی چیزوں میں احتیاط کرے۔ روزانہ دانت دن میں دو بار صاف کرے تاکہ وہ کڑوی دوا سے بچے۔ 

کہانی سننے کے بعد بچوں نے اپنے تجربات بھی شیئر کئے جن جن بچوں کے دانت میں درد ہوا تھا انہوں نے بتایا اور وجوہات اور اُن کا حل بھی کل جماعتی طور پر اپنے ساتھیوں کے

ساتھ شیرکیا۔ اس کے بعد بچوں کودانت برش کرنے کا درست طریقہ بھی بتایا گیا اور بچوں نے بڑے شوق اور لگن سےدانت  برش کرنے کا درست طریقہ سیکھا۔