Hafta e Urdu Adab

162 Views

بات  کرنے کا حسین طور طریقہ سیکھا

ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

اردو ہماری قومی زبان ہے ۔ اور یہ ہم سب کے لئے احترام اور پہچان کی ضمانت ہے۔یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ قومی زبان ایک ملک کو با عزت اور منفرد قوم بناتی ہے ۔ جب کسی زبان کو قومی قرار دیا جاتا ہے تو ریاست اس کی حفاظت اور توثیق کرنے کا عہدکرتی ہے تاکہ شہری اسے آسانی سے استعمال کر سکیں۔ بات جب ادب کی ہو تو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا نام جلی الفاظ سے لکھا نظر آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہفتہ اردو ادب کو علامہ اقبال کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے۔ علامہ اقبال کا کلام ہر خاص و عام اور ہر چھوٹے بڑے کے لئے ہے۔ وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ ان کا پیغام خصوصی طور پر قوم کے نوجوانوں اور مستقبل کے معماروں یعنی بچوں تک ضرور پہنچے تاکہ وہ خودی اور خود اعتمادی کے زیور سے آراستہ ہو کر اپنی منزل کو پانے میں کامیاب ہو سکیں۔ انہی جذبات کا احترام کرتے ہوئےبیکن ہاؤس ایلمنٹری  کیمپس میں” ہفتہ اردوادب “  ہر سال  پورے جوش و خروش سے منایا  جاتا ہے۔اس سال بھی  بچوں میں ان کی قومی زبان کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے۶  تا  ۹  نومبر۲۰۲۳ کو مختلف بصیرت انگیز سرگرمیوں کو درجہ کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ۔ ان تمام سرگرمیوں سے انہیں قومی زبان ہونے کی اہمیت اور اورزبان کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملی۔ہر جماعت نے ایک نامزد دن پر اپنے اردو ہفتہ کا بنیادی کام پیش کیا۔ اردو شاعری لطیف احساسات و جذبات کو الفاظ  کا پیرہن عطا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے- کے جی کےطلبہ نے  اپنی بھر پور دلچسپی کا اظہار  نظم  خوانی کے ذریعےکیا، جماعت اوّل کے  طلبہ نے اپنے ساتھیوں سے پہیلیاں بوجھتے ہوئے سرگرمی  میں بھر پور طریقے سے حصّہ لیتے ہوئےسب  کی توجہ کا مرکز بنے- 

                                                                                                                                                         ۔اسی طرح مختلف درجات کے  بچوں نے اردو لکھائی،  کہانی لکھنا  مکالمہ نگاری ، اردوشاعری، ڈرامہ اورعلامہ اقبال کی نظمیں پیش کیں ۔ طلبہ نے اردو ادب کی مشہورشخصیات اور کرداروں کا روپ اپنایا اور ان کا مختصر تعارف پیش کیا ۔        ڈرامہ پیش کرتے ہوئے جماعت پنجم کے طلبہ نے اپنا کردار با خوبی نبھا کر اپنے ساتھیوں سے داد وصول کی۔ان سرگرمیوں اور اردو کے لیے اس وقف کردہ ہفتہ کا مقصد اپن قومی زبان کی ملکیت کی تفہیم کو ابھارنا تھا۔ اس ہفتے نے بچوں کو اردو الفاظ، اردو شاعری سیکھنے سے لطف اندوز ہونے اور ہمارے مشہور شاعروں اور اردو ادیبوں کے بارے میں جاننے میں دلچسپی پیدا کرنے میں مدد کی۔ بچے اپنے لیے کی گئی شاعری اور تحریروں سے خود کو جوڑ سکے۔

نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہہ دو

کہ آتی ہے اردو  آتے آتے