Beaconhouse School System Elementary Campus Block 3 PECHS کے ایلیمنٹری کیمپس بلاک تھری پیچز میں سالانہ لنچ کی تقریب نہایت خوشگوار اور یادگار انداز میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر تمام اساتذہ اور اسٹاف نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورت لمحات گزارے۔ ماحول خوشی، اپنائیت اور مسکراہٹوں سے بھرپور تھا۔
تقریب میں مزید خوبصورتی اُس وقت آئی جب اسکول انتظامیہ کی جانب سے تمام افراد کو اُن کی صلاحیتوں، محنت اور کارکردگی کے مطابق خصوصی ریکگنیشن دی گئی۔ اس حوصلہ افزائی نے سب کے دل جیت لیے اور ہر فرد نے خود کو قابلِ قدر محسوس کیا۔
مزیدار کھانوں، خوشگوار گفتگو اور بہترین انتظامات نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔ یہ سالانہ لنچ نہ صرف تفریح کا ذریعہ تھا بلکہ ایک دوسرے کی محنت کو سراہنے اور ٹیم اسپرٹ کو مضبوط بنانے کا بھی بہترین موقع ثابت ہوا۔
سالانہ لنچ کی خوبصورت تقریب
42 Views