بیکن ہاؤس اسکول ایلیمنٹری کیمپس بلاک ٣، پی ای سی ایچ ایس میں اسٹوڈنٹ لیڈ کانفرنس ایک ایسا منفرد تعلیمی فورم ہے جہاں روایتی میٹنگز کے برعکس، بچے خود اپنے تعلیمی کام کی نمائش کرتے ہیں، اپنی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور اپنی سیکھی ہوئی مہارتوں کی وضاحت کرتے ہیں۔ ہمارا اسکول اس کا انعقاد باقاعدگی سے کرتا ہے تاکہ بچوں میں خود اعتمادی اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہو۔
بطور استاد، میرے لیے یہ دیکھنا بہت فخر کی بات تھی کہ کس طرح طلبہ نے حسبِ روایت پورے اعتماد کے ساتھ اپنے والدین کو اپنے تعلیمی سفر کے بارے میں بتایا۔ یہ ایک منفرد تجربہ تھا کیونکہ اس دن طلبہ نے خود استاد بن کر اپنی مہارتوں کی وضاحت کی۔
جماعت کے باہر مختلف مضامین کے حوالے سے طلبہ کا کام آویزاں کیا گیا تھا، جو بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
بچوں نے مختلف مسکن کے بارے میں جو پروجیکٹس تیار کیے، وہ اپنی خوبصورتی میں اس قدر حقیقت پسندانہ تھے کہ سب دنگ رہ گئے۔
ںطلبہ نے مختلف مضامین کے اسٹیشنز پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ریاضی : یہاں بچوں نے ‘بنگو’ کے کھیل کے ذریعے والدین کو بھی شامل کیا، جس سے نمبروں کی پہچان اور ریاضی کے مسائل حل کرنے کا عمل ایک دلچسپ سرگرمی بن گیا۔
اردو: اردو کے اسٹیشن پر بچوں نے فعل کی مختلف اقسام اور ان کی پہچان کے حوالے سے اپنی گہری سمجھ بوجھ کا ثبوت دیا۔
انگریزی : ‘اسٹوری سیکوئنسنگ’ کے ذریعے بچوں نے کہانی کے واقعات کو درست ترتیب میں سجا کر اپنی تنقیدی سوچ کو نمایاں کیا۔
معاشرتی علوم : طلبہ نے ثقافت کے موضوع پر اپنی
پی بی ایل وال بڑے فخر سے دکھائی اور اپنے پروجیکٹس( کٹھ پتلی )کی وضاحت پورے اعتماد سے کی۔اپنے والدین کے ساتھ مل کر کٹھ پتلی تماشہ بھی کیا۔
![]()
آرٹ اور سائنس کا حسین امتزاج: اس سال ایک خاص توجہ کا مرکز وہ آرٹ ورک تھا جسے سائنس کے سبق “روشنی” کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ طلبہ نے بٹر پیپر پر ‘گہرے سمندر’ کا منظر بنایا، جس کے نیچے سیاہ کارڈ شیٹ رکھی گئی تھی۔ جب بچوں نے سفید کارڈ شیٹ سے بنی ‘ٹارچ’ کو بٹر پیپر کے نیچے سے گزارا، تو اندھیرے سمندر کا وہ منظر ایک دم روشن ہو گیا، جس نے روشنی اور سائے کے تصور کو بہت خوبصورتی سے واضح کیا۔ اس تخلیقی کام نے تمام والدین کو بے حد متاثر کیا۔
اپنے بچوں کا پر اعتماد انداز اور محنت دیکھنا والدین اور اساتذہ، دونوں کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔ ہمیں اپنے ان ننھے اساتذہ پر فخر ہے۔