Urdu Adab Week “نیرنگ ادب” Contest at BSTRP (TIME TO CELEBRATE THE NEWS)

242 Views

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم ہمیشہ ہی سے بچوں کو بہترین تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شمولیت اختیار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے. جیسے کہ اسکول کی سطح پر ہفتہ اردو ادب کے سلسلے میں سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایک روزہ “جشن ریختہ” کی دل موہ لینے والی تقریب منعقد کی گئی تھی. اسی طرح کلسٹر 18 کے 8 اسکولوں کے مابین بیکن ہاؤس اسکول سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن گرلز برانچ میں “نیرنگ ادب”کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء و طالبات کے مابین مختلف مقابلے کروائے گئے جس میں ہمارے اسکول نے جماعت چہارم کی کہانی گوئی اور پنجم کی نظم گوئی میں شرکت کی اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ جماعت چہارم کے عبداللہ علی نے کہانی گوئی میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور جماعت پنجم کی ابیہا علی اور تحریم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی. میزبان برانچ کی جانب سے بچوں کو سرٹیفکیٹ اور شیلڑ دی گئی.