BPPM Traditional Sports Week 2023

618 Views

مل گیا مرکز ہمیں بخت آزمائی کے لیے
آئینہ ہم کو ملا جلوہ نمائی کے لیے
ذہن و دل آزاد ہیں، لوح و قلم آزاد ہیں
شکریہ اے قائد اعظم کہ ہم آزاد ہیں
کسی بھی قوم کی تہذیب کا اندازہ اس کی ثقافت سے لگایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی تہذیب ایک بہت قدیم اور رنکا رنگ تہزیب ہے۔
ان سب کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ثقافت پر آب و ہوا کا بھی بہت اثر ہے۔ لیکن اسلامی تہذیب ہونے کی وجہ سے ان سب تہذیبوں میں ہم آ ہنگی بھی موجود ہے۔
پاکستان میں موجود قومیتوں میں پنجابی، کشمیری، سندھی، مہاجر ،مکرانی، بلوچ، ہزارہ، پشتون، واکھی، بلتیس اور بروشہ وغیرہ شامل ہیں۔
پاکستان کی قومی زبان اردو ہے لیکن ملک میں اردو کے علاوہ بھی کئی قسم کی زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں پنجابی، سرائیکی ، پشتو، سندھی ، بلوچی، کشمیری، ہندکو، بروہی، بلتی، دھٹکی، مارواڑ ی، واکھی اور بوروشاسکی شامل ہیں۔ پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی صوبائی زبانیں ہیں۔
ان ہی الگ الگ ثقافتوں سے مل کر ہی یہ ملک پاکستان اپنی شناخت بناتا ہے اور ان الگ الگ قومیتوں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے یہ ملک دنیا میں ایک اہم اور منفرد مقام رکھتا ہے کیونکہ یہی ثقافتیں ہمارا قومی ورثہ، سرمایہ اور شناخت ہیں.
اسی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے *پی ڈبلیو ڈی پرائمری اینڈ مڈل برانچ میں “کھیلوں کا ثقافتی ہفتہ”* منعقد کیا گیا ہے. جس میں آج خیبر پختون خواہ اور سندھ کی ثقافت کو ننھے بچے ان کے روایتی لباس پہن کر اور مختلف کھیلوں کو کھیل کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں.
*ہم اپنی سانسیں تیرے نام کرتے ہیں*
*اے وطن ہم تیری عظمت کو سلام کرتے ہیں*
سندھ کی ثقافت کی نمائندگی اجرک اور سندھی ٹوپی کرتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کوفی اور پاکول استعمال ہوتا ہے، وہاں کی پشاوری چپل بھی بہت مشہور ہے۔
کس لئے آج کی شب جشن چراغاں نہ کروں
دیس کی جنت ویراں کو فروزاں نہ کروں
اس زمیں پر بھی اندھیروں کو نہ جمنے دوں گا
اپنی دیرینہ اڑانوں کو نہ تھمنے دوں گا