بزم نعت و درود و سلام

261 Views
“جھکاؤ نظریں بچھاؤ پلکیں “

اسلامی سال کامہینہ ربیع الاول مسلمانوں کے نزدیک نہایت قابل احترام اور اہمیت کا حامل ہے۔ اس مبارک مہینے میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺاس دنیا میں تشریف لائے ۔
اس خاص دن کی نسبت سے ہر مسلمان اپنے دل میں عقیدت، محبت والفت کے جذبات رکھتا ہے۔ہمارے وطن پاکستان میں ۱۲ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺمنانے کا سلسلہ بہت پرانا ہے۔ اس سلسلے میں بیکن ہاؤس پرائمری اور مڈل برانچ  میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیااور حضور اکرم ﷺکی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔
مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے بچوں نے نعت محمدﷺ کا اہتمام کیا اور ساتھ ساتھ مختلف بیانات اور احادیث کے ذریعے سنت رسول ﷺاور حضرت محمد ﷺ کی زندگی کےاہم واقعات پر روشنی ڈالی ۔
مجفل میلاد کی تمام تر ذمہ داریاں معلمات اور طلبہ وطالبات نے سر انجام دیں۔
بچوں نے انفرادی نعت پڑھنے کے ساتھ مختلف گروہوں میں ہمارے پیارے آقا کریم ﷺ کی شان ِ باسعادت میں بذریعہ نعت رسول ِ مقبول ﷺنذرانہ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ درود و سلام کےسلسلے نے محفل میلاد کو چار چاند لگا دیئےآخر میں محفل میلاد کا اختتام ربِ دو جہاں کے حضور دعائیہ کلمات سے ہوا ۔