بیکن ہاؤس مڈل اینڈ پرائمری کیمپس کی اردو زبان و بیان کے کلسٹر راؤنڈ میں شاندار کامیابی!

102 Views

بیکن ہاؤس بحریہ اینکلیو میں منعقدہ اردو زبان و بیان کے کلسٹر راؤنڈ میں مختلف کیمپسز کے طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اردو زبان و ادب سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس مقابلے میں بیکن ہاؤس مڈل اینڈ پرائمری کیمپس کے طلبہ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور بہترین تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں کیٹیگریز میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

May be an image of one or more people and text

رقابت کے اس دور میں ہمارے طلبہ کی کارکردگی کچھ یوں رہی:

  • سنجیدہ تقریری کیٹیگری: “صفائی صرف گھر کی نہیں، سوچ کی بھی” کے موضوع پر حمنہ فیصل (جماعت ہشتم A) نے پُراعتماد اندازِ بیان اور مؤثر مواد کے ساتھ بہترین تقریر پیش کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی।

  • مزاحیہ تقریری کیٹیگری: “اگر والدین کی بھی رپورٹ کارڈ ہوتی!” کے دلچسپ موضوع پر فضہ حیدر (جماعت ہشتم A) نے اپنی برجستہ اداکاری اور شاندار تقریری صلاحیتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا اور دوسری پوزیشن اپنے نام کی।

  • May be an image of headscarf and textMay be an image of smiling, hospital and text

یہ نمایاں کامیابی ہمارے طلبہ کی سخت محنت، تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ بیکن ہاؤس مڈل اینڈ پرائمری کیمپس تمام شرکاء اور بالخصوص دونوں طالبات کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

بیکن ہاؤس مڈل اینڈ پرائمری کیمپس — جہاں زبان، تخلیق اور اعتماد ساتھ ساتھ پروان چڑھتے ہیں۔