قرات اور فہمِ قرآن کے مقابلے

84 Views
بیکن ہاؤس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جماعت پنجم کے طلبہ کے لیے حسنِ قرات اور فہمِ قرآن کے مقابلے کا شاندار آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس خوبصورت مہم کا مقصد بچوں کی تجوید و تلاوت کو بہتر بنانا اور ان کے دلوں میں قرآن پاک کی سمجھ اور محبت پیدا کرنا ہے۔ 📖✨
آج دیے گئے معیار کے مطابق بچوں سے قرات کروائی گئی، اور بچوں کا شوق، جذبہ اور جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا! اس موقع پر خصوصی طور پر قاری ظہیر صاحب کو مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے انتہائی توجہ اور محبت سے بچوں کی قرات سنی اور ان کی محنت، لگن اور خوبصورت آوازوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
بچے تلاوتِ قرآن کے لیے انتہائی پرجوش تھے اور ہر بچہ اپنی باری کا بے صبری سے انتظار کر رہا تھا۔ بچوں نے نہ صرف بہترین تجوید کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کی بلکہ ان کی معصوم آوازوں نے پوری کلاس کو معطر کر دیا۔ سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ بچے ایک دوسرے کو اچھے انداز میں پڑھتا دیکھ کر خوش ہو رہے تھے اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔
ماشاء اللہ! تمام بچوں کی یہ بہترین کوشش اور قرآن پاک سے محبت واقعی قابلِ ستائش ہے۔
ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت عبد الہادی، ہادیہ کاشف اور آباد خان مقابلے کے اگلے مرحلے کے لیے منتخب ہو چکے ہیں! ان تمام بچوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے علم و عمل میں مزید برکتیں عطا فرمائے اور انہیں دارین کی سعادتوں سے نوازے۔ آمین!