Jashn-e-Reekhta (Haftae Urdu Adab Week) Culmination Day

240 Views

کون کہتا ہے محبت کی زباں ہوتی ہے
اردو تو مٹھاس ہے لہجے سے عیاں ہوتی ہے
بیکن ہاؤس سکول میں باقاعدہ اردو ہفتے کا اہتمام کیا گیا۔ جو پچھلے ہفتے میں کیے گئے مقابلوں اور ہفتہ اردو کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ۔طلبہ و طالبات نے نہایت خوبصورتی کے ساتھ اپنی تہذیب و ثقافت اور زبان کو ترویج دینے کے لئے مختلف اور دلچسپ سرگرمیاں انجام دیں ۔جہاں شعراء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا وہیں “اقبال کی خودی” اور اردو کو “خسرو کی پہیلی” کہنے پر “اقبال اشعر “کو بھی داد سے نوازا گیا ۔مزاحیہ تقاریر نے سماں باندھ دیا اور طلبہ کی اداکاری نے جوہر دکھا کر دلوں کو لوٹ لیا۔ ششم جماعت کے طلباء کی “دوستی تیری میری دوستی” پر تمام حاضرین جھوم اٹھے اور گٹار بجاتے ہوئے طلبہ کے “یارا تیری یاریاں” نے دل میں جگہ بنا لی۔
جماعت ہفتم کے” مقابلہ بیت بازی” نے محفل لوٹ لی اور شعراء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے طلبہ نے ایسا انداز بیان اپنایا کہ سننے والوں کو اپنی سماعتوں پر رشک آیا ۔

دوران تقریب محترمہ پرنسپل صاحبہ صائمہ فہیم نے کھل کر طلبہ کو داد دی اور ناظرین نے نہایت دلچسپی کے

.ساتھ پروگرام کو آخر تک دیکھا اور محظوظ ہوئ

۔