ملی نغمے چاند میری زمیں پھول میرا وطن

1167 Views

جماعت ہفتم کے طلباء وطالبات کو روح کو گرمانے والے خوبصورت اشعار اور بہترین شاعری سے مزین ساقی جاوید کے ملی نغمے چاند میری زمیں پھول میرا وطن کا تعارف پیش کیا گیا ۔جس میں طلبہ کو ملی نغمے کی خصوصیات اور وطن سے محبت کا انوکھا سلیقہ دیکھنے کو ملا۔ طلباء کو بتایا گیا کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں اتنے زیادہ ملی نغمے نہیں بنتے جتنے ہمارے ملک پاکستان میں بنتے ہیں ایسی کمال کی سدا بہار دھنیں جو پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر آج تک کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔ دنیا میں ہر شعبے کے لوگ اپنی حیثیت اور خوشیوں کے مطابق اس میں حصہ ڈالتے ہیں ۔شاعر اپنی شاعری کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار پیش کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر ، انجینئر ، مزدور ہو یا کوہ کن ہر ایک کو اپنے وطن سے محبت ہے اور یہ سب ہی اپنی حب الوطنی کا کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں
یسے ہی ملی نغمے ہمارے ذہنوں میں اپنی الگ حیثیت رکھتے ہیں اور زبانوں پر کلمے کی طرح خوبصورتی کے ساتھ سجے رہتے ہیں “چاند میری زمیں پھول میرا وطن” ایک انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا نغمہ جو مختلف گلوکاروں نے گایا اور ہر رنگ میں خوبصورتی سے سجا رہا جو اپنے وقت کا ایک لازوال گیت تھا جسے استاد امانت علی خان نےگایا جس میں فوجی جوانوں سے لے کر محنت کشوں اور اہل قلم کی محنت کا ذکر ہے ۔ جس میں سرحد ، خیبر، بلوچستان اور پنجاب کو ہم سب کی شان کہا گیا جس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ ایمان ہماری پہچان اور قرآن کی برکات ہم سب پر سایہ کئے ہوئے ہیں ۔

نغمے
کی تشریح کرواتے ہوئے معلمہ کے لہجے سے ان کے جذبہ حب الوطنی کو طلبہ نے بخوبی بھانپ لیا اور معلمہ کے ساتھ مل کر نہایت ذوق و شوق کے ساتھ نغمے کو لہک لہک کر پڑھا اور خوبصورت تشریحات پیش کی