آن لائن کلاسز بروز منگل نومبر8

189 Views

الحمداللہ بیکن ہاؤس اسکول کے مضبوط اور جدید سسٹم کے تحت ایک ایسا نظام تعلیم دیکھنے کو ملتا ہے جس میں حالات کیسے بھی ہوں ہمارے اساتذہ کی لگن اور جذبہ ہمیشہ بلند رہا ہے ۔یہ وقت مقررہ پر اپنی ڈیوٹی دینے کے لیے ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ بات ہو حوصلہ کی تو یہ اپنے قلم اور لفظوں کی مدد سے ایسی تصویر بنتے ہیں کہ کمزور ارادے بھی مضبوط ہونے لگتے ہیں ۔بیکن ہاؤس اپنے اساتذہ کے لیے ایسے مواقع میسر کرتا رہتا ہے جن میں اساتذہ وقت اور حالات کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کی ذہنی نشونما اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے پورا کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ملک میں پیش نظر صورتحال کی وجہ سے آج بروز منگل 8 نومبر آن لائن کلاسز کا اجراء بغیر کسی بھی مشکل اور رکاوٹ کے کیا گیا تمام اساتذہ نے اپنے مقررہ وقت کے مطابق آن لائن کلاسز لیں اور طلبہ کی سو فیصد شمولیت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بیکن ہاوس سکول سسٹم ایک بہترین ادارہ ہے. جو طلبہ کی رہنمائی اور تعلیی صلاحیتوں کو چار چاند لگا سکتا ہے