“یوم اقبال”کی مناسبت سے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کینٹ کیمپس پشاور میں جماعت اول اور دوم کے طلباءنے ایک مخصوص تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد شاعرمشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
طلباء نے موضوع کی مناسبت سے بذریعہ مختصر تقاریر اور اشعار اپنے تاثرات کا اظہارِ خیال کیا جبکہ خصوصی طور پرڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی نظم “ہمدردی”،کی ڈرامائی تشکیل پیش کی گئی.تقریب کے چند خوبصورت مناظر آپ کے پیش خدمت ہیں.