بیکن ہاؤس اسکول پرائمری /گرلزسیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں اردو زبان کی ترویج کے لئے (نیرنگ ادب ) کے نام سے بین المدارس مقابلوں کے لئے ادبی سرگرمیوں کا گرم جوشی سے اہتمام کیا گیا۔
سیٹلائیٹ ٹاؤن پرائمری/گرلز برانچ کی ہیڈ مسٹریس مسز شازیہ ابراہیم نے میزبانی کے فرائض کو بخوبی نبھایا۔محترمہ نعیم فاطمہ نے مہمان خصوصی کے فرائض سر انجام دیئے۔ مسز انسیہ بانو اور حمیرا افتخار نے بطور جج منصفانہ انداز میں نتائج مرتب کرتے ہوئے پہلی تین پوزیشنز کا اعلان کیاجس سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
اس پروگرام میں بیکن ہاؤس اسکول کی مختلف برانچوں ( سیٹلائیٹ ٹاؤن ,سول لائنز, ہارلے سٹریٹ۔ٹیپو سلطان ۔پی۔ڈبلیو .ڈی۔بحریہ انکلیو۔ میٹرو پولیٹن )نے نظم خوانی ,کہانی گوئی , ٹیبلوز اور داستانوی ادب کی بہترین انداز میں پیشکش کی ۔ طلباء نے اردو زبان کے شعراء اور ادباء کے طرز تحریر کو فروغ دیا۔اور خوب داد وصول کی۔