بیکن ہاؤس اسکول سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن کنڈرگارٹن برانچ میں اردو تربیتی نشست

7 Views

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن کنڈرگارٹن برانچ میں جماعت اول اور دوم کے والدین کے لیے اردو تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کا مقصد والدین کو مؤثر اور واضح رہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی معاونت میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔

اس نشست میں والدین کو اہم موضوعات جیسے تفہیم، تخلیقی لکھائی، الفاظ کی صوتیات کے ساتھ تدریس اور ابتدائی خواندگی کے مؤثر طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تمام والدین نے اس اردو تربیتی نشست کو خوب سراہا اور اس کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

امید ہے کہ یہ نشست بچوں کی تدریس میں والدین کے لیے معاون ثابت ہوئی ہوگی۔